لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔ بھارتیہ جنتاپارٹی کے ریاستی صدر دفتر ڈاکٹر لکشمی کانت باجپئی کی موجودگی میں شاہجہانپور کے سابق وزیر مملکت و تلہر کے سابق رکن اسمبلی کوود کمار سنگھ ، رامپور کے سابق رکن اسمبلی و سابق وزیر شیو بہادر سکسینہ، سبکدوش آئی پی ایس اما ناتھ سنگھ وراجیش کمار رائے، امروہہ کے سابق رکن اسمبلی طوطا رام، سماج وادی پارٹی لیڈر ادے پرتاپ سنگھ اور فیروز آباد کے انجینئر نریندر سنگھ یادو نے پارٹی کی رکنیت اختیار کر لی۔اس کے علاوہ سناتن سماج پارٹی کے قومی صدر کرپا شنکر مشرا اور سروہارا سماج کے قومی کنوینر رام رکشا وشو کرما نے بی جے پی کے ریاستی ڈاکٹر لکشمی کانت باجپئی کو حمایت کا خط سپرد کیا۔