لکھنؤ۔ مرکزی وزیر مملکت برائے ریل منوج سنہا نے آج آر ڈی ایس او کا دورہ کیا۔ اس موقع پر آر ڈی ایس او کے ڈائریکٹر جنرل پی کے شریواستو نے ان کا گل پوشی کے ساتھ استقبال کیا اور انہیں آر ڈی ایس او کے ذریعہ کے گئے اہم ترین کاموں کے با
رے میں روشناس کرایا۔ معائنہ کے دوران وزیر موصوف نے ایک پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے تحقیقاتی اور ترقیاتی سرگرمیوں کے ذریعہ آر ڈی ایس او کو اعلیٰ رفتار، معیاریت اور شہری ٹرانسپورٹ کے میدان میں زیادہ سے زیادہ تحقیق کرنے کا مشورہ دیا۔ انھوںنے آر ڈی ایس او کے ذریعہ ریلوے کی جدید کاری کی جانب کئے گئے اقدامات اور جدید ریل تکنیکوں کی تعریف کی۔ اس کی ساتھ انھوںنے اس جانب اور توجہ دیکر زیادہ سے زیادہ اصلاحات کرنے پر زور دیا۔ اس موقع پر ایڈینشنل ڈائریکٹر جنرل پرمود کمار اور دیگر سنیئر افسران موجود تھے۔