کانپور: مزید مملکت کی رہائش گاہ کے نزدیک گلی میں ایک ۳۵ سالا نوجوان کی لاش پڑی ملی۔ متوفی کے جسم پر جگہ جگہ چوٹ کے نشان ہیں۔ اطلاع پر پہنچی پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کرآس پاس کے لوگوں سے پوچھ گچھ کی لیکن متوفی کی شناخت نہ ہو پانے سے پولیس معاملے کی تفتیش میں مصروف ہے۔ لیکن واردات کا انکشاف پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی ہوگا۔ وزیر مملکت آزاد چارچ ارونا کوری کی چکیری تھانہ حلقہ واقع پی اے سی موڑ پر رہائش گاہ ہے۔
رہائش گاہ سے تھوڑی دور پر منگل کو ایک ۳۵ سالا نوجوان کی نیم عریاں حالت میں لاش پڑی ملی۔ صبح کی سیر کرنے جا رہے لوگوں نے نوجوان کی لاش دیکھی اور دہشت میں آگئے واردات کی اطلاع لوگوں کو پتہ چلتے ہی مقامی لوگوں کا ہجوم جمعہ ہو گیا۔ معاملے کی اطلاع ہونے پر وزیر مملکت کے گارڈ نے پولیس کو اطلاع دی ۔ اطلاع پر چکیری انسپکٹر راجیو دویدی پولیس ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچے پولیس نے لاش کوقبضے میں لے کر تفتیش کی ۔ متوفی کے جسم پر کپڑے نہیں تھے اورجگہ جگہ سنگین چوٹوں کے نشان پائے گئے ۔لاش کی حالت دیکھ کر پولیس نے اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ اسے پیٹ پیٹ کر موت کے گھاٹ اتاردیا گیا ہے۔ انسپکٹر کاکہنا ہے کہ واردات کی تفتیش اور لوگوں سے پوچھ گچھ میں بس اتنا پتہ چل سکتا ہے کہ متوفی مزدورہے ۔ کسی کو بھی اس کا نام اور دیگر اطلاع نہیں ہے۔ فی الحال لاش کو پوسٹ مارٹم ہاوس میں رکھوا دیا گیا ہے اور اس کے کنبہ والوں کی تلاش جاری ہے۔ رپورٹ آنے کے بعد ہی صحیح اطلاع مل پائے گی۔