کانپور(نامہ نگار)ایس ایس پی یششوی یادو کانپور شہر کے ذریعہ شروع کی گئی ملزمین کے خلاف مہم کے سلسلے میں ایس پی مغرب گورو سنگھ کی نگرانی ،سی اوگونگد نگر کی قیادت میں کرائم برانچ اور تھانہ نوبستہ کی مشترکہ ٹیم نے وزیر مملکت آتما آتم پرکاش شکل کے گھر پر چوری کے واقعہ کا کامیابی سے انکشاف کرتے ہوئے چوری میں ملوز دو ملزمین کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے چوری کے موبائل ، نقد رقم ، چاندی کے دوتاج اور اعجازی سرٹیفکٹ بر آمد کر لیا واضح رہے کہ وزیر مملکت آتم پرکاش شکل نو بستہ تھانہ کے علاقے کے تحت رہتے ہیں ۔
مسٹر مشرا اس واقع سے چار دن قبل شادی کی تقریب میں شامل ہونے کے لئے اپنے آبائی وطن فر خ آباد گئے ہوئے تھے ۔ ۱۲ ؍۱۳ فروری کی شب میں تالہ توڑ کر ان کے گھر میں چوری کی گئی تھی۔ چوری کے معاملے میں شامل ایک ملزم ابھی فرار ہے گرفتار ملزمین کے نام سشیل ساہو باشندہ رام آسرے منتری والی گلی نوبستہ کانپور شہر اور انوپ ساہو باشندہ ، منتری والی گلی یشودا نگر کانپور شہر ہیں۔