بنگوئی ، 27 دسمبر (یو این آئی) افریقی ملک سنٹرل افریقن ریپبلک میں گذشتہ دو دنوں سے جاری تشدد میں دارالحکومت بنگوئی کا گلیوں سے 40 سے زائد لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔بین الاقوامی ریڈکراس کے ترجمان ڈیوڈ پیٹر مارک ویٹ نے بتایا کہ کم از کم 40 لاشیں برآمد کی جاچکی ہیں اور 60 زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دی گئی ہے۔اس درمیان آئی سی آر سی کے چیئرمین جارجیس نے بتایا کہ ان کی ٹیم نے جو لاشیں برآمد کی ہیں وہ غالباً ایک ہی گروپ کے لوگوں کی ہوسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ٹیم دارالحکومت کے دیگر فساد زدہ علاقوں میں نہیں جاسکی ہے۔