بغداد:وسطی بغداد کی ایک تجارتی سڑک پر آج ہوئے ایک کار بم دھماکہ میں 13 افراد ہلاک اور کم از کم 30 زخمی ہوگئے ۔داعش نے اس حملہ کی ذمہ داری لی ہے ۔سیکورٹی ذرائع نے اطلاع دی ہے ۔
اس حملہ میں کرادہ ضلع کو نشانہ بنایا گیا ہے جہاں جولائی 2016 میں ایک ٹرک بم حملہ ہواتھا جس میں 324افراد ہلاک ہوئے تھے ۔2003 میں امریکہ کی قیادت میں ملک پر حملہ کے بعد سے عراق میں یہ سب سے خونریز حملہ تھا۔2016 کے دھماکہ کی ذمہ داری بھی داعش نے لی تھی۔دونوں بم حملے ماہ رمضان میں ہوئے ۔داعش کی نیوز ایجنسی عماق نے منگل کو کرادہ میں ہوئے حملہ کی ذمہ داری لی ہے ۔کرادہ شیعہ اکثریتی ضلع ہے ۔