کانپور: نوبستہ تھانہ علاقے میں کالج سے اسکالرشپ نہ مل پانے سے ناراض بی اے تھرڈایئر کی طالبہ نے ماں کی ساڑی سے پھندا بنا کر پنکھے سے لٹک کر خود کشی کر لی ۔ بیٹی کی موت کی خبر ملنے پر گھر میں کہرام مچ گیا۔ راجیو نگر نوبستہ کے رہنے والے رام کشور کی اکلوتی بیٹی کومل کالج سے وضیفہ نہ ملنے سے ناراض ہوکر انتہائی قدم اٹھا لیا ۔موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹم مارٹم کے لئے بھیج دیا۔