کانپور :کانپور تاجر یونین کی جانب سے وزیر اعظم کو ارسال کردہ عرضداشت میں مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ملک میں بیس سال قبل تک وعدہ کاروبار پر پابندی عائد تھی لیکن موجود ہ وقت میں زیادہ تر اشیاء وعدہ کاروبار کی وجہ سے مہنگی ہورہی ہیں اور اسی کے سبب گرانی عروج پر ہے۔ دوسری جانب جواکے سبب لوگ برباد ہورہے ہیں اس لئے اس کاروبار پر بلا تاخیر پابندی عائد کی جائے ۔عرضداشت میں کہا گیا ہے کہ ڈی ایس ٹی قانون ملاوٹ روکنے کے لئے بنایا گیا ہے لیکن یہ اتنا مشکل ہے کہ اسے نافذ کرنا ناممکن ہے اس لئے کہ ضروری ہے کہ اس پر دوبارہ غور کیا جائے۔ اور اسے آسان اور موثر بنایا جائے۔
تاجر یونین نے کاروباری کریڈٹ کارڈکا بھی مطالبہ کیا۔کیونکہ کسانوں کے لئے بھی کسان کریڈٹ کارڈ بنایا گیا ہے۔ اس کے ذریعہ چھوٹے کاروباری آسانی سے بینک سے قرض حاصل کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ برآمد فیس ، ٹول ٹیکس اور خستہ حال سڑکوں کی تعمیر کا بھی مطالبہ کیا گیاہے۔