وجے واڑہ، 30 جون: ہندوستانی کمیونسٹ پارٹی (سی پی آئی) کے قومی سکریٹری اور ممبر پارلیمنٹ ڈی راجا نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے)حکومت کی اقتصادی پالیسی کو دیکھنے کے بعد ان کی پارٹی مناسب وقت پر اپنا ردعمل ظاہر کرے گی۔نامہ نگاروں سے یہاں بات چیت کرتے ہوئے مسٹر راجا نے کہا کہ پارلیمنٹ میں بحث کے بغیر ریل کرایہ میں اضافہ کرنا غلط ہے۔ مرکزی حکومت پارلیمنٹ کو نظر انداز کرکے من مانا فیصلہ کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ حکومت نے گھریلو گیس کی قیمتوں میں اضافہ تین ماہ کے لئے ٹال دیا ہے جب کہ حکومت کو اس پر بحث کرنی چاہئے تھی۔پارٹی کے قومی مجلس عاملہ کے رکن کے نارائن نے گیل کی پائپ لائن میں دھماکہ کے لئے گھٹیا اور معیاری رکھ رکھاو ¿ کو ذمہ دار بتایا۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی کی پائپ لائن اس علاقے میں خراب حالت میں ہے اور اس طرح کا حادثہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ جن گاو ¿ں سے ہوکر کمپنی کی پائپ لائن گزرتی ہے اس کی ترقی کی ذمہ داری کمپنی کو سونپی جانی چاہئے۔ مسٹر نارائن نے تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ تیلگو دیشم پارٹی اگر اپنے انتخابی وعدے
پورے نہیں کرتی ہے تو اس بات کی شکایت الیکشن کمیشن سے کی جائے گی۔