لکھنو¿:پوروانچل بجلی تقسیمی کارپوریشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر کے ذریعہ انجینئروں کے خلاف کی گئی کارروائی سے انجینئر یونین نے تحریک شروع کردی ہے یونین کا الزام ہے کہ یہ انجینئروں کا استحصال ہے اور اسکے خلاف دھرنا ومظاہرہ کریںگے ۔انجینئریونین کے جنرل سکریٹری ڈی سی دکشت نے کہا کہ منگل کو پوروانچل کارپوریشن کے دفتر پر انجینئر مظاہرہ کریںگے۔ واضح ہوکہ پوروانچل بجلی تقسیم کارپوریشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر نے اتوار کو ۱۹انجینئروں کو مبینہ طور سے وقت پر ٹرانسفارمر نہ بدلے جانے کے سبب ان کے خلاف یک طرفہ کارروائی کی ہے۔
مینیجنگ ڈائریکٹر نے کارروائی کے تحت سات اسٹیشن انچارجوں کو معطل کردیا۔ اتنا ہی نہیں انہوںنے چھ سپرنٹنڈنٹ انجینئر ، چھ ایگزیکیٹیو انجینئروں کو انتباہ بھی دے دیا۔