کوشامبی(نامہ نگار)ضلع میں جو آراضی و املاک وقف کی ہیں ان زمینوں پر زبردستی قبضہ اور رجسٹروں میں غلط اندراج کرکے مالکانہ حق حاصل کرنا ،چکبندی کے دوران ملی بھگت سے قبرستانوں کو الاٹ کرنے جیسے مسائل زیادہ تر اوقاف سے تعلق رکھتے ہیں ۔ ضلع کی تحصیل سراتھو کے کڑا علاقہ میں اس طرح کے مسائل زیادہ ہیں ۔ اور یہ سلسلہ طویل عرصہ سے جاری ہیں۔ آئے دن زبردستی قبضہ کرنے کا معاملہ انتظامیہ کے سامنے آتارہتاہے ۔ اانتظایہ زیادہ سے زیادہ معاملات میں حالات کو جیوں کاتیوں برقرار رکھنے کا حکم دیکر اپنی ذمہ داری بری الذمہ ہوجاتاہے ۔ جس کی وجہ سے وقف کی املاک پرزبردستی قبضہ کرنے کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہورہاہے ۔ اگریہی حال رہاتو اوقاف کی املاک ختم ہونے کا امکان ہے ۔ اس لئے ضروری ہے کہ وقف املاک کی بروقت حفاظت کی جائے ۔