سنسناٹی۔ومبلڈن چمپئن پیتر کوتووا اور رنراپ یوجی نی بوچارڈ سنسناٹی ہارڈکورٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں ہار کر باہر ہو گئی جس سے امریکی اوپن کی ان کی تیاریوں کو دھچکا لگا ہے۔ یوکرین کی ایلنا سوتولنا نے تیسری ترجیح حاصل جمہوریہ چیک کی کوتووا کو 6۔ 2، 7۔6سے شکست دی۔وہیںبوچارڈروس کی سویتلانا کجنیتسووا سے 4۔ 6، 6۔ 3، 2۔ 6 سے ہار گئی۔ ٹاپ سیڈ سرینا ولیمز نے آسٹریلیا کی
سامتھا اسٹوسپر کو 7۔ 6، 7۔ 6 سے ہرا کر اگلے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔وہیںچوتھی سیڈردو انسکانے جاپان کی ناراکو 6۔ 2، 6۔ 2 سے شکست دی۔ جرمنی کی کربرنے ماکارووا کو 6۔ 4، 6 ۔ سے شکست دی جبکہ اٹلی کی 13 ویں ترجیح حاصل کا پینیٹا نے امریکہ کی ٹیلر ٹاسیڈ کو 6۔ 4، 6۔ 3 سے شکست دی۔ومبلڈن 2013 رنراپ سبان لسیک نے اٹلی کی سارا ایرانی کو 6۔ 4، 2۔ 6، 7۔ 6 سے شکست دی۔ ٹورنٹو ماسٹرز کے رنراپ اور دوسری سیڈ راجر فیڈرر نے سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے اوپننگ میچ میں غیر ترجیحی کھلاڑی سے سخت چیلنج کے بعد جیت درج کی جبکہ خواتین میں نمبر ایک کھلاڑی سرینا ولیمز نے بھی تیسرے دور میں داخلہ حاصل کر لیا ہے۔17 بار کے گرینڈ سلیم فاتح سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے ٹورٹوماسٹرس فائنل میں فرانس کے جو ولفریڈ سونگا سے ہارنے کے بعد اپنے پہلے میچ میں مرد سنگلس کے دوسرے دور میں 46 ویں رینک کینیڈا کے واسیک پوسپسل کو 7 ۔ 6۔ 5 ۔ 7۔ 6 ۔ 2 سے شکست دی ۔اس جیت کے ساتھ دنیا کے تیسرے نمبر کے کھلاڑی راجر فیڈرر نے اپنے 300 ویں ماسٹرز سیریز جیت بھی درج کر لی۔اس کے علاوہ آٹھویں سیڈاینڈی مرے نے پرتگال کے جواے سوسا کو پر 6 ۔ 3۔ 6 ۔ 3 سے آسان جیت درج کر دوسرے رائونڈ کا مقابلہ جیتا۔دوسری جانب خواتین میں دنیا کی نمبر ایک کھلاڑی سرینا دوسرے راؤنڈ میں آسٹریلیا کی سامتھا توسور کو 7۔ 6۔ 7 ۔ 6 سے ہرا کر تیسرے راؤنڈ میں داخلہ حاصل کرلیا ہے۔ اگرچہ ترجیحی کھلاڑیوں میں تیسری سیڈ پیترا کویتووا اور ساتویں سیڈ دوسرے راؤنڈ میں ہار کر باہر ہو گئی ہے۔ سنسناٹی اوپن میں پانچ بار کے چمپئن فیڈرراے ٹی پی ٹور ماسٹرس 1000 اہم واقعہ میں 300 ویں جیت درج کرنے والے پہلے ٹینس کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔ اگرچہ یہ حصولیابی حاصل کرنا فیڈرر کے لیے آسان نہیں تھا اور میچ میں ان کو پوسپسل کے ہاتھوں سخت چیلنج کا سامنا کرنا پڑا۔ فیڈرر اور پوسپسل میں کوئی بھی کھلاڑی شروعاتی بریک پوائنٹ حاصل نہیں کر پایا اور آخر کار سوئس کھلاڑی نے کینیڈین کھلاڑی کا فائدہ اٹھا کر ٹائی بریک میں پہلا سیٹ جیت لیا۔ امریکی جیک کے ساتھ دو بار ومبلڈن فاتح رہے پوسپسل نے لیکن دوسرے سیٹ میں دوسری سیڈ کھلاڑی کو واپسی کا موقع نہیں دیا اور 7 ۔ 5 سے مقرر جیت کر مقابلہ کو برابری پر پہنچا دیا۔ تیسرے سیٹ میں تجربہ کار فیڈرر نے شروعاتی وقفے پوائنٹ لے کر سیٹ اور میچ جیت لیا۔ اس کے علاوہ مرد سنگلس کے دیگر مقابلوں میں چھٹی سیڈ اسپین کیڈیوڈ فیرر پانچویں سیڈ کینیڈا کے ملوس رااینی اور 11 ویں سیڈ امریکہ کے جان اسنر نے دوسرے دور میں اپنے اپنے میچ جیت لیے۔فیرر نے جرمنی کے فلپ کولشریبر کو 6۔۔ 7۔ 7 ۔ 6۔ 7 ۔ 6 سے راینی نے امریکہ کے رابی گنیپرک کو 6 ۔ 2۔ 6۔ 2 سے اور اسنر نے آسٹریلیا کے ماریو ماتوسیوک کو 6۔ 3۔ 7۔ 6 سے شکست دی۔
نوویں سیڈ ایرنیسٹ گلبس۔ ساتویں سیڈ گرگور دمتروو اور چوتھی سیڈ ٹامس بیردچ مرد سنگلس کے دوسرے دور میں اپنے اپنے میچ ہار کر باہر ہو گئے ہیں۔ خواتین سنگلز کے دیگر اہم مقابلوں میں چوتھی سیڈ پولینڈردوانسکاے جاپان کی نارا کو 6 ۔ 2۔ 6۔ 2 سے۔ چھٹی سیڈ جرمنی کی ایجیلی کربر نے روس کی ماکارووا کو 6۔ 4۔ 6 سے اور آٹھویں سیڈ سربیا کی ایلینا کانووچ نے جرمنی کی اینکا بیک کو 6 ۔7۔ 6 سے ہرا کر تیسرے راؤنڈ میں داخلہ حاصل کرلیا ہے۔