کانپور (نامہ نگار) ملک کے مشہور کچن ویئر برانڈ ونود کک ویئر نے اپنی بین الاقوامی ہارڈ اینوڈائزڈ کک ویئر رینج ’بلیک پرل‘ کی پیشکش کا اعلان کیا ہے ۔ بلیک پرل رینجمیں مختلف قسم کے پروڈکٹ شامل ہیں۔ ان میں ساسپین ، ساسپاٹ، ہانڈی ، ڈیپ فرائی پین اور کڑھائی کو شامل کیا گیا ہے۔ روایتی کک ویئرس کے مقابلے یہ زیادہ طویل عرصے تک چلتی ہے۔ ونود کی بلیک پرل رینج کو ہندوستانی کچن کی ضرورتوں کو سمجھنے کے بعد تیار کیا گیا ہے۔ بلیک پرل رینج کے تین پیس والے کامبوسیٹ کی قیمت ۲۵۰۰ روپئے ہے اور اس پر پانچ سال کی گارنٹی ہے ۔