نیویارک۔ تیز دھوپ۔ گرمی،پھر بارش اور خراب روشنی جیسی رکاوٹوں کے باوجود 17 بار کے گرینڈ سلیم چمپئن راجر فیڈرر نے اپنی فاتح مہم جاری رکھتے ہوئے امریکی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے چوتھے راؤنڈ میں داخلہ حاصل کرلیاہے جبکہ پانچویں سیڈ روس کی ماریا شاراپووا خواتین سنگلز کے چوتھے دور میں ہار کر باہر ہو گئی ہیں۔ امریکی اوپن میں مرد سنگلس کے تیسرے راؤنڈ میں دوسری سیڈ سوٹجرلینڈ کے فیڈرر نے اسپین کے مارسیل گرینولرس کے خلاف شروعاتی جھٹکے سے ابرتے ہوئے ہرا کر چوتھے راؤنڈ میں جگہ بنا لی جبکہ خواتین میں فرانسیسی اوپن چمپئن اور پانچویں سیڈ شاراپووا کو الٹ پھیر کا شکار ہونا پڑا ہے۔خواتین سنگلز کے چوتھے راؤنڈ میں سابق نمبر ون اور 10ویںسیڈ ڈینمارک کی ووزنیاکی نے روسی کھلاڑی کو جدوجہد کے بعد آخری آٹھ میں جگہ پکی کر لی۔امریکی اوپن میں اتوار کو کئی سابق کھلاڑیوں کو منہ کی کھانی پڑی اور خواتین میں شاراپووا کے علاوہ نوویں سیڈسربیا کی ایلینا یانووچ۔14 ویں سیڈ لسی سفارووا جبکہ مردوں میں چوتھی سیڈ اسپین کے ڈیوڈ فیرر۔12 ویں سیڈ رچرڈ گاسکے اور 19 ویں سیڈ اسپین کے فلیسیانو لوپیز کو ٹورنامنٹ میں سفر ختم ہو گیا۔بارش کی وجہ سے فیڈرر کا میچ متاثر ہوا لیکن پانچ بار کییوایس اوپن چمپئن نے شروعاتیسیٹ 4..6 سے ہارنے کے بعد زبردست واپسی کی اور باقی تینوں سیٹ یک طرفہ انداز میں اپنے نام کر لیے۔لیکن دیگر اہم مردسنگلس مقابلوں میں چوتھی سیڈ فیرر کو الٹ پھیر کا شکار ہونا پڑا۔ 26 ویں سیڈ فرانس کے جالس سمون نے فیرر کے سامنے سخت چیلنج رکھا اور مقابلہ اپنے نام کر مرد ڈرا میں پہلا بڑا الٹ پھیر کیا جبکہ 20 ویں سیڈ فرانس کے گایل موفلس نے ہم وطن اور اپنے سیے اعلی ترجیحی گاسکے کو مسلسل سیٹوں میں 6..4 6..2 6..2 سے ہرا کر تیسرے راؤنڈ کا مقابلہ جیتا۔آرتھر ایش اسٹیڈیم میں ایک اور بڑا الٹ پھیر تب ہوا جب سوئٹزرلینڈ کی بیلنڈا بینسس نے سابق نمبر ون اور نوویں سیڈ سربیا کی یانووک کو خواتین سنگلز کے چوتھے راؤنڈ میں 7..6 6..3 سے ہرا کر آخری آٹھ میں جگہ بنا لی۔سابق بیرن مارٹنا ہنگس کی ماں میلانی مولٹر سے کوچنگ لے رہی بینسس نے کہامیرے لیے اس کورٹ پر کھیلنا خواب تھا۔میں نے بچپن سے اسے دیکھا ہے اور یہاں کھیلنے کا خواب پوراہوا ہے ۔ بینسس کا آخری آٹھ میں چین کی پیگ شائی سے مقابلہ ہوگا جنہوں نے خواتین کے ڈرا میں اپنے سے اوپر کی ترجیحی جمہوریہ چیک کی سفارووا کو 6..3 6..4 سے شکست دی۔خاتون طبقے میں شاراپووا اور یانووک کے ٹورنامنٹ سے باہر ہو جانے کے بعد اب صرف نمبر ایک سرینا ولیمز ساتویں سیڈ کینیڈا کی بکارڈ اورووزنیاکی اوپر 10 ترجیحی کھلاڑیوں میں باقی بچی ہیں۔سب سے اوپر کی ترجیحی کھلاڑیوں کے الٹ پھیر کا شکار ہونے کے درمیان 13 ویں سیڈاٹلی کی سارا ایرانی نے فاتح مہم جاری رکھی اور غیر ترجیحی کروشیا کی مرجانا لسی برونی نے 6..3 2..6 6..0 سے ہرا کر چوتھے راؤنڈ میں جیت درج کر لی ۔ایرانی کا آخری آٹھ میںووزنیاکی سے مقابلہ ہوگا۔ امریکی اوپن میں اتوار کو ہوئے مقابلوں میں کھلاڑیوں کوموسم کی مار جھیلنی پڑی جہاں زیادہ درجہ حرارت کے بعد بارش اور خراب روشنی میچ میں رکاوٹ بنے۔ایرانی نے تو میچ کے درمیان میں پسینے سے بری طرح بھیگ جانے کی وجہ ڈریس بھی بدلی۔خواتین سے الگ مردوں میں فیرر کو چھوڑ کر تمام ٹاپ 10 کھلاڑیوں نے اپنے اپنے مقابلے جیتے۔چھٹی سیڈ چیک جمہوریہ کے ٹامس بیردچ نے روس کے تیموراج گاباشول کو 6..3 6..2 6..4 سے جبکہ ساتویں سیڈ بلغاریہ کے گرگور دمتروو نے بیلجیم کے ڈیوڈ گوفن کو ہرا کر چوتھے راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔ 14 ویں سیڈ مارن سلچ نے 18 ویں سیڈ جنوبی افریقہ کیکیون اینڈرسن کو چار سیٹوں میں 6..3 3..6 6..3 6..4 سے جبکہ 17 ویں سیڈ رابرٹو بوٹسٹا نے فرانس کے ایڈرین منارکو شکست دی۔اگرچہ 19 ویں سیڈ اسپین کے فلیسیانو لوپیز کو غیر ترجیحی اسٹریا کے ڈومینک تھیم کے ہاتھوں شکست جھیلنی پڑی۔