لاہور: بالی ووڈ میں اپنی اداکاری سے تہلکہ مچانے والی خوبرو اداکارہ دپیکا پڈوکون نے جی کیو ایوارڈز میں وومن آف دی ائیر کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔ دپیکا نے رواں سال یہ دوسرا بڑا ایوارڈ حاصل کیا ہے۔ اپنی پہلی ہی فلم سے بالی ووڈ انڈسٹری میں تہلکہ خیز انٹری دینے والی اداکارہ دپیکا پڈوکون آج کل اپنی کیریئر کے عروج پر ہیں اور ایک کے بعد ایک ایوارڈ اپنے نام کر رہی ہیں۔ دپیکا نے جی کیو ایوارڈز دو ہزار پندرہ میں ایک بار پھر “وومن آف دی ائیر” کا ٹائٹل جیت لیا ہے۔ وہ یہ اعزاز رواں سال جون میں ہونے والے آئیفا ایوارڈز میں بھی حاصل کر چکی ہیں۔ بالی ووڈ کی بولڈ بیوٹی کے کیرئیر میں ایک سے بڑھ ایک کامیاب فلم ہے۔ یہ جوانی ہے دیوانی، چنائی ایکسپریس، ہیپی نیو ائیر اور پیکو میں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کو منوایا ہے۔