لکھنو¿۴۲ اپریل: مجلس علماءہند کے جنرل سکریٹری امام جمعہ مولانا سید کلب جواد نقوی نے شیعہ وقف بورڈ کے الکشن کے پیش نظر اپنے ایک بیان میں کہاکہ الکشن میں ایسے امیدوار کھڑے ہوں جو ایماندار ہوں اوراوقاف کا تحفظ کرسکیں کیونکہ اوقاف امام زمانہ کی ملکیت ہیں ۔
مولانا نے کہاکہ قوم اپنے علاقے کے ووٹرز سے کہے کہ اگر وہ امام زمانہ کے سچے ماننے والے ہیں تو ایسے امیدواروں کو قطعی ووٹ نہ دیں جنکی بے ایمانیاں ثابت ہوچکی ہیں ،یہ انکا مذہبی فریضہ ہے ۔ووٹرز اپنی مذہبی ذمہ داری کو سمجھیں اور ایسے امیدوارکو منتخب کریں جو ایماندار ہواور اوقاف کی حفاظت و ترقی کے لئے کام کرسکے تاکہ ایسے مسائل پیدا نہ ہو ں جو آج موجود ہیں ۔مولانا نے مزیدکہاکہ ہم نے حکومت سے اوقاف کے سروے کا مطالبہ کیاتھا کیونکہ متولی آمدنیاں کم دکھاتے ہیں اور وقف ملازمین کی ملی بھگت سے بے ایمانیاں ہوتی ہیں،
اس سروے کے بعد ووٹرلسٹ مرتب کی جاتی ۔ اس سروے کے کئی فائدے ہوتے مگر سروے نہیں کرایا گیا ۔وقف کے لئے ہماری تحریک جاری رہیگی اور ہم امام زمانہ کی جائداد کی حفاظت کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے ۔