لکھنو:ہنگامی حادثہ یا ایمرجنسی کی حالت میں خون کی ضرورت پڑنے پر متاثر کے کنبہ والے فون ملاکر متاثر کے میلان والے بلڈ گروپ کی تلاش میں کافی وقت گزار دیتے ہیں ایسے حالات میں مریض کے ساتھ کوئی بھی خطرہ ہو سکتا ہے۔ ایسے حالات سے نمٹنے کیلئے ووڈا فون انڈیا نے ایس ایم ایس سے جڑی ایک نایاب تلاش کی خدمات شروع کی ہے اس خدمات کے ذرریعہ صارفین فون کرتے ہی لکھنو میں آسانی کے ساتھ خون عطیہ دینے والے کو تلاش سکتے ہیں یا خود کسی کیلئے خون کا عطیہ دے سکتے ہیں اس کے علاوہ وہ لکھنو¿ کے کسی بھی ووڈا فون اسٹور میں جاکر بھی یہ کام کر سکتے ہیں ۔استعمال کرنے والے کو بس اپنے موبائل سے ووڈا فون کے ’بلڈ لائن‘ نمبر اسٹار ۵۳۰ ہیش ڈائل کرنا ہے اور دو تین آسان مرحلوں میں ہدایت کے مطابق جواب دے کر وہ خون عطیہ کرنے والے کو تلاش کر سکتے ہیں یا خود خون کا عطیہ دے سکتے ہیں۔