گرمی کے موسم میںکثرت سے پایاجانے والا کھیراویسے توحسن کی افزائش سے لیکر سبزی کے طورپر استعمال کیا جاتا ہے لیکن اس کا استعمال گرمی کے موسم میں جسم کو ٹھنڈک پہنچانے اورتازگی حاصل کرنے کیلئے کیاجاتا ہے کھیرے کا استعمال اب تو کئی طریقے سے کیاجانے لگا ہے ویسے تو کھیرے کا چھلکا اتارکر اسے کھانے کی صلاح دی جاتی ہے لیکن کھیرا اگرآرگینک ہے تو اچھی طرح سے دھونے کے بعد چھلکے کے ساتھ کاٹ کر سلاد کے طوپر یا سبزی بناکر یا پھر سینڈوچ میںڈال کر اسے استعمال کیاجاسکتا ہے ۔ کھیرا وٹامن اے اورسی کا بھی بہترین ذریعہ ہے کھیرے کا پورافائدہ اٹھانے کیلئے چھلکے کے ساتھ کھانا بہتر ہوتا ہے اس کا چھلکا فائبراورمنرلس کا بھی بہترین ذریعہ ہے کھیراجلد کی جھریوں بالوں کا سفید ہونا وغیرہ مسائل سے نجات پانے میں مدد پہنچتاہے
۔ سوگرام کھیرے میں ایک گرام فیٹ ۴ گرام پروٹن ۴گرام فائبر۳گرام منرلس ۳ء۹۳گرام کاربو ہائیڈریٹ ۱۳؍ کیلوری اینرجی ، دس ملی گرام کیلشیم ، پندرہ ملی گرام کلورین اورسات ملی گرام وٹامن سی ہوتاہے اس کے علاوہ کھیرے میں جو خوبیاں ہیں وہ یہ ہیں۔
یہ نہ صرف بھوک مٹانے بلکہ اینرجی دینے فیٹ کم کرنے سردرد بھگانے اورمنہ کی بدبودورکرنے میں کام آتاہے یہ ذیابطیس ،کڈنی، لیوراورپیشاب سے متعلق مسائل سے نجات پانے میںمدد گارہے۔ اسے تھکان کم کرنے ، حسن کی افزائش، اسٹیل کے برتنوںسے داغ مٹانے ، پین کالکھا مٹانے یہاں تک کہ جوتے پالش کرنے تک میں استعمال کیاجاتاہے۔نمی کی مقدار زیادہ ہونے کے سبب کھیرا گرمی کے موسم میں جلد کے ساتھ ساتھ پورے جسم کو تندرست بنائے رکھنے میں مددگارہوتاہے۔
اس کے برابراستعمال سے جسم میں مدافعتی قوت بڑھتی ہے اورسردی زکام ہونے کا امکان کم ہوجاتاہے۔ اگرگرمی کافی زیادہ ہوتو ایک گلاس کھیرا اوراجوائن کا جوس پئیں جسم کے درجہ حرارت کو معمول پر لانے اورلوسے بچنے میں یہ مددگار ہے۔ ویسے توکھیرے کی تاثیرٹھنڈی ہوتی ہے لیکن بخاروغیرہ کی حالت میں جسم کے ٹمپریچرکو معمول پرلانے میں اسکا جوس اہم رول اداکرتاہے۔کھیرے میں پائے جانے والے پوٹاشیم کے سبب اس کا عرق ہائی ولوبلڈپریشردونوں کو کنٹرول رکھنے میں مدد کرتا ہے ساتھ ہی ناخونوں کو ٹوٹنے سے روک کرکھیراانہیں تندرست بھی بناتاہے ۔گیس کی پریشانی میںبھی کھیرا فائدہ پہنچاتاہے کھیرے کے برابر استعمال سے گردہ ،جگر، وغیرہ سے متعلق بیماریوں سے راحت ملتی ہے۔ کھیرا میں سلیکااورسلفر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔ کھیرے کوبرابر استعمال کرنے سے بالوں کوبھی فائدہ پہنچاتاہے اورکھیرے کے جوس کو گاجر اورپالک کے جوس کے ساتھ ملا کر لیا جائے توفائدہ پہنچتاہے بال لمبے اورگھنے ہوجاتے ہیں کھیرے کا عرق دانت اورمسوڑھے سے جڑی پریشانیوں سے بھی نجات دلاتاہے ۔ پائریامیںبھی کھیرے کا استعمال کثرت سے کرنا چاہئے۔