دیگر سواریاں زخمی، گوسائیں گنج میں ایک شخص ہلاک
لکھنو¿:کاکوری علاقہ میں تیز رفتار وکرم پلٹنے سے اس کے نیچے دب کر مزدور کی موت ہوگئی جبکہ وکرم میں سوار دیگر سواریاں شدید طور پر زخمی ہو گئیں۔ حادثہ ہوتے ہی آس پاس کے لوگوں نے کسی طرح زخمیوں کو باہر نکالا اور انہیں اسپتال میں داخل کرایا جہاں مزدور کو مردہ قرار دے دیا گیا۔اس کے علاوہ گوسائیں گنج میں موٹر سائیکل سوار تین لوگوں کو نامعلوم گاڑی نے ٹکر مار دی۔
زخمیوں میں سے علاج کے دوران ایک شخص کی موت ہوگئی ۔ٹھاکر گنج کے بھراون کلا کا رہنے والا مزدور لکشمی نرائن عرف چھوٹو روز کی طرح مزدوری کرنے دوبگا کی طرف وکرم سے جا رہا تھا جیسے ہی وکرم دوبگا پولیس چوکی کے نزدیک پہنچی رفتات تیز ہونے کے سبب اچانک پلٹ گئی جس کے نیچے دب کر لکشمی کی موت ہو گئی جبکہ دیگر سواریاں زخمی ہو گئیں۔ مقامی لوگوں نے اطلاع پولیس کو دیتے ہوئے زخمیوں کو وکرم سے نکالا اور اسپتال میں داخل کرایا جہاں ڈاکٹروں نے لکشمی کو مردہ قرار دے دیا۔
دوسری جانب گوسائیں گنج کے پہاڑ نگر ٹکریا باشندہونود (۳۲) پیشہ سے سوفا کی مرمت کا کام کرتا تھا۔ بدھ کی صبح ونود اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ موٹرسائیکل سے جا رہا تھا۔ گنگا گنج کے نزدیک پہنچتے ہی اس کی گاڑی میں کسی نامعلوم گاڑی نے ٹکر مار دی۔ ٹکر لگتے ہی تینوںگر پڑے۔ آس پاس موجود لوگ زخمیوںکو اسپتال لے گئے جہاں ونود کی موت ہو گئی۔ ونود کن دو لوگوں کے ساتھ تھا ان کا نام پتہ نہیں چل سکا ہے لیکن ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ وہ خطرہ سے باہر ہے۔