مظفر نگر: اترپردیش میں مظفر نگر کے پھگانا علاقے میں آج کار سوار بدمعاشوں نے ایک وکیل کا گولی مار کر قتل کردیا۔ اس واردات سے ناراض مشتعل گاوں والوں نے چاروں بدمعاشوں کو پیٹ پیٹ کر مارڈالا۔پولیس کے مطابق علاقے کے کھیڑی غنی کے باشندہ وکیل سنجیو ملک کا اس وقت قتل کردیا گیا جب وہ صبح کی چہل قدمی کرنے کے لئے گاوں سے باہر نکل رہے تھے ۔پولیس نے بتایا کہ گولی کی آواز سن کر وہاں موجود گاوں والوں نے قاتلوں کو گھیر لیا اور پیٹ پیٹ کر چاروں بدمعاشوں کو مارڈالا۔ واردات کی اطلاعات ملنے پر ڈسٹرکٹ مجسٹر یٹ کیلاش راج شرما، سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ ہری نارائن سنگھ پولیس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔افسروں نے مشتعل گاوں والوں کو خاموش کرایا۔ اس معاملے کی انکوائری کی جارہی ہے۔