کانپور: سماجوادی پارٹی دیہات کے ضلع صدر کے لائسنسی روالور سے وکیل کے بھائی سبھاش نے خود کو گولی مار لی۔ واردات کی تفتیش میں پہنچی پولیس نے کنبہ والوں سے پوچھ گچھ کی ۔ جس پر والد بیٹے کے قتل کو مشتبہ بتا رہے ہیں۔
تو حقیقی بھائی خود کشی کئے جانے کی بات کہہ رہا ہے۔ ان دونوں کی باتوں میں خود پولیس الجھ کر رہ گئی ہے ۔ فی الحال پولیس نے فورنسک ٹیم کی مدد سے ثبوت جمع کرتے ہوئے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔