گورکھپور :ایس پی کے ذریعہ مجرمین پر قدغن لگانے کے مقصد سے چلائی جارہی مہم کلین سوئپ کے تحت تھانہ گورکھ ناتھ میں گزشتہ ۱۸اگست کو وکیل وجے کمار شریواستو کے قتل کا پردہ فاش کرتے ہوئے پولیس نے دوملزمین کوگرفتار کرکے ان کے پاس سے ایک طمنچہ دو زندہ کارتوس اور ایک موبائل فون برآمدکیا۔گرفتار کئے گئے ملزمین کے نام محمد فضل ولد محمد ظفر باشندہ علی نگر مشرقی تھانہ کوتوالی گورکھپور ، دیویندر سینی عرف پپو سینی ولد رام نریش سینی ،باشندہ اے ۳۶۵ آواس وکاس کالونی تھانہ تیواری پور ہے ۔