کانپور۔(نامہ نگار)چکیری تھانہ حلقے میں چوروں نے بند وکیل کے گھر کو نشانہ بناتے ہوئے لاکھوں کے سامان پر ہاتھ صاف کردیا۔صبح صدردروازے کاتالا ٹوٹادیکھ کر پڑوسیوں نے واردات کی اطلاع پولیس کو دی۔موقع پرپہنچی پولیس نے معاملے کی جانچ کی اورچوروں کی تلاش شروع کردی۔
چکیر ی علاقے کی رام گلی میں رہنے والے مدن موہن مشرا پیشے سے وکیل ہیں۔وکیل ۱۸اپریل کو بیوی ریکھا ،ماں اندرااوردوبچوں کے ساتھ بستی کے ر ہنے والے رشتے دارکے گھر شادی کی تقریب میں گئے ہوئے تھے۔
انہوں نے گھر کی چابی پڑوسی دھرم سنگھ کو دی تھی۔سنیچر کو وکیل کے بہنوئی ومل پاٹھک وہاں پہنچے اورپڑوسی سے چابی لے کر چلے گئے۔اتوارکی صبح پڑوسیوںنے وکیل کے گھرکے مین گیٹ کاتالاٹوٹادیکھا۔انہوںنے معاملے کی اطلاع پولیس کو دی۔پولس گھر کے اندر گئی تودیکھاکہ الماری اورکمروں میں رکھاسامان بکھراپڑاتھا۔معاملے کی اطلاع وکیل کو دی گئی ۔وکیل نے گھر پر اپنے بہنوئی ومل کوبھیجا۔موقع پر ومل نے جاکر دیکھاتوتقریبا چھ لاکھ کے سونے چاندی کے زیورارت اورسترہزارروپئے غائب تھے۔بہنوئی کا الزام ہے کہ پولیس را ت میں ٹھیک سے گشت کرتی توچوری کی واردات نہ ہوتی۔تھانہ انچارج نے بتایاکہ وکیل کے آنے پر مسروقہ سامان کا صحیح اندازہ لگاکر معاملہ درج کرایاجائے گا۔