میلبورن۔آسٹریلوی آل رائونڈرشین واٹسن نے آج کہا کہ ورلڈ کپ کوارٹر فائنل میں پاکستان کے خلاف 64 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز ان کے ون ڈے کیریئر کی سب سے اہم اننگز ہے اور وہ خوش قسمت رہے کہ وہاب ریاض کی خطرناک گیند بازی کے سامنے ٹکے رہ سکے۔واٹسن نے شہر کے فیڈریشن اسکوائر پر ٹیم کی جیت کے جشن کے بعد میڈیا سے بات چیت میں کہامیں نے اس بارے میں بہت سوچا۔ میں خوش قسمت رہا کہ اس اسپیل میں ٹکا رہ سکا۔ یہ میرے ون ڈے کیریئر کی سب سے اہم اننگز تھی۔واٹسن دو بار ورلڈ کپ ٹیموں کا حصہ رہ چکے ہیں اور انہوں نے کہا کہ یہ اس طرح کی خوشی ہے جو دوسرے بچے کی پیدائش لینے پر ہوتی ہے۔انہوں نے کہاابھی میرا دوسرا بچہ نہیں ہوا ہے لیکن یہ احساس اسی طرح کا ہے۔ پہلی بار وی
سٹ انڈیز میں جیت خاص تھی لیکن اپنے گھریلو ناظرین کے سامنے جیتنا خواب سچ ہونے جیسا ہے۔ میں خوش قسمت ہوں کہ ایسے وقت میں پیدا ہوا کہ اپنی سرزمین پر ورلڈ کپ کھیل سکا۔انہوں نے ٹیم کے تیز گیند بازوں کی تعریف کی جنہوں نے پورے ٹورنامنٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہاحیرت انگیز کارکردگی۔ 2007 کا بولنگ حملہ بھی اچھا تھا لیکن جس طرح سے ان گیند بازوں نے حکمت عملی پر عمل کیا، وہ حیرت انگیز ہے۔واٹسن نے کہامشیل جانسن، مچل اسٹارک اور جوش ہجل وڈ نے ایک دوسرے کے ساتھ بہترین تال میل کا مظاہرہ کیا۔ ہم نے ہندوستان اور پاکستان جیسی بڑی ٹیموں کے خلاف اپنی حکمت عملی پر اچھا عمل کیا۔انہوں نے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ رہے مشیل اسٹارک کی خاص طور پر تعریف کی۔انہوں نے کہااسٹارک کے پاس رفتار اور سوئنگ ہے۔ اس نے ڈیتھ اوورز میں دنیا بھر کے بلے بازوں کو اپنی ویریشن سے پریشان کیا ہے۔ اتنے نوجوان کھلاڑی کا اتنا عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا واقعی قابل تعریف ہے۔یہ پوچھنے پر کہ کیا آئی پی ایل کے پہلے مرحلے میں ان کو وقفے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہانہیں، میں ٹھیک ہوں۔ ہم نے ورلڈ کپ میں چھ ہفتے میں صرف نو میچ کھیلے ہیں جبکہ عام طور پر ہم تین ہفتے میں نو میچ کھیلتے ہیں۔