ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے ماہرین نے مذاکرات کا ایک اور دور مکمل کرلیا ہے۔ویانا سے ہمارے نامہ نگار کی رپورٹ کےمطابق ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے ماہرین نے مذاکرات کا ایک اور دور مکمل کرلیا ہے۔
ویانا سے ہمارے نامہ نگار کی رپورٹ کےمطابق ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے ماہرین کی سطح پر مذاکرات منگل کی شام ویانا میں ہوئے۔ مذاکرات میں پابندیوں کے خاتمے کے معاملے کو جامع سمجھوتے کے متن میں شامل کیے جانے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ واضح رہے کہ ایران کے ماہرین کے وفد کی قیادت نائب وزیر خارجہ حمید بعیدی نژاد کر رہے ہیں – دوسری جانب ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے ساتویں دور کے ایٹمی مذاکرات آج بدھ کے روز سے ویانا کے کوبرگ ہوٹل میں شروع ہو رہے ہیں- ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ساتویں دور کے جوہری مذاکرات ایران کے نائب وزرائے خارجہ سید عباس عراقچی اور مجید تخت روانچی اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی نائب سربراہ ہیلگا اشمد کے درمیان ہوں گے- کہا جارہا ہے کہ یہ مذاکرات جمعے تک جاری رہیں گے- ساتھ ہی اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ میں سیاسی و سیکورٹی شعبے کے سربراہ حمید بعیدی نژاد کی سربراہی میں ماہرین کی سطح پر نشستوں کا سلسلہ بھی جاری رہے گا