ہنوئی۔ 29 اکتوبر ویتنام کے ایک نوجوان کیخلاف جمہوری آزادیوں کے غلط استعمال پر مقدمہ شروع ہوگیا ہے ۔ منگل کو شروع ہونیو الے مقدمہ میں نوجوان پر الزام ہے کہ اس نے سماجی میل جول کی ویب سائیٹ فیس بک پر پیغامات کے ذریعے کیمونسٹ حکومت کے کریک ڈائون کیخلاف اختلاف رائے کو ابھارا۔ 30 سالہ دین نیہات یوئی نے جنوبی صوبہ لانگ آن کی عدالت کو بتایا کہ حکومت نے اس کے بھائی کو سزا دی اور اس کے خلاف انٹر نیٹ پر پروپیگنڈہ مہم شروع کی ہوئی ہے ۔ یوئی کے وکیل ہائیوسن نے اے ایف پی کو بتایا کہ اس پر پینل کوڈ 258 کی خلاف ورزی جمہوری آزادیوں کے مملکت کے مفادات کے خلاف استعمال کا الزام ہے۔ ویتنام میں یہ الزام آمرانہ دور میں اختلاف رائے رکھنے والوں اور آمریت مخالفوں کیخلاف باقاعدگی سے استعمال کیا جاتا رہا جس کی زیادہ سے زیادہ سزا 7 سال قید ہے۔