ساور ۔دیاندرا ڈوٹن ( ناٹ آئوٹ 78 ) کی بہترین نصف سنچری اننگسے ویسٹ انڈیز خواتین کرکٹ ٹیم نے جمعہ کو آسٹریلیا کے خلاف اپنے پریکٹس میچ میں 16 رنز سے جیت درج کی ۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بلے بازی کرنے کا موقع دیا جس نے 20 اوورز میں تین وکٹ کے نقصان پر 144 کا چیلنج اسکور کھڑا کیا ۔
اس کے بعد ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے آسٹریلوی ٹیم سات وکٹ پر 128 رن ہی بنا سکی ۔ کیریبین خواتین ٹیم کی طرف سے ڈوٹن نے 48 گیندوں میں 12 بہترین چوکے اور دو چھکے لگا کر ناٹ آئوٹ 78 رن بنائے جبکہ اسٹیفنٹیلر نے ناٹ آئوٹ 11 رن بنائے ۔
دونوں کھلاڑیوں نے چوتھے وکٹ کے لئے 50 رنز کی ناٹ آئوٹ ساجھیداری بھی کی ۔ آسٹریلیا کی جیسی جانسن نے 24 رن پر ویسٹ انڈیز کے دو وکٹ لئے جبکہ ایلس کو ایک وکٹ ملی ۔ آسٹریلیا کی جانب سے اوپنر ڈیلسا کمسے نے سب سے زیادہ 26 رن بنائے جبکہ یلیکس بلیک ویل 23 رنز بنا کر ریٹائرڈ آؤٹ ہوئی ۔ویسٹ انڈیز کی طرف سے انیسا محمد نے 25 رن پر سب سے زیادہ تین وکٹ لئے جبکہ شینیل ڈیلے نے دو وکٹ اور ڈوٹن نے ایک وکٹ لیا ۔
وہیں دوسرے میچ میںلجیللی ناٹ آئوٹ 50 کی بہترین نصف سنچری اننگز اور گیند بازوں کے سمجھداری بھری کارکردگی سے افریقی خواتین ٹیم نے میزبان بنگلہ دیش کو جمعہ یہاں پریکٹس میچ میں آٹھ وکٹ سے روندادیا ۔ افریقی گیند بازوں کے سامنے بنگلہ دیش کی ٹیم 20 اوورز میں آٹھ وکٹ پر 85 رنز کا معمولی اسکور کھڑا کر سکی ۔ اس کے بعد آسان ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے جنوبی افریقی ٹیم نے 27 بالنگ باقی رہتے ہوئے 15۔ 3 اوور میں دو وکٹ پر 88 رن بنائے۔ افریقہ کی جانب سے اوپنر لی نے 45 گیندوں میں پانچ چوکے اور دو چھکے لگا کر ناٹ آئوٹ 50 رن کی اننگ کھیل کر اکیلے دم پر ٹیم کو جیت دلا دی ۔ بنگلہ دیش کی طرف سے رومانا احمد اورجا تل کبرا نے ایک –
ایک وکٹ نکالے ۔ اس سے پہلے بنگلہ دیش کی طرف سے فرزانہ ( 21 ) اور شیلا نے ( 21 ) رنز کی اننگز کھیلی جبکہ چھ بلے باز دہائی کیہندسہکو بھی نہیں چھو سکی ۔ افریقہ کی طرف سے شبنم ، مارجانے کیپ ، ڈین وین نرکک اور سن لس کو ایک – ایک وکٹملا ۔