ویلنگٹن۔ کرس گیل کی فٹنس کے حوالے کشمکش کی صورت حال کا سامنا کر رہے ویسٹ انڈیز کو اگر کل یہاں آئی سی سی کرکٹ عالمی کپ کے چوتھے کوارٹر فائنل میں مضبوط دعویدار اور نیوزی لینڈ کے خلاف اپنی توقعات کوبرقراررکھنا ہے تو غلطیوں سے بچنا ہوگا ۔نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پول اے میں اپنے تمام چھ میچ جیت کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی ہے جبکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم پول بی میں چوتھے مقام رہتے ہوئے آخری آٹھ کیلئے کوالیفائی کرنے میں کامیاب رہی۔ویسٹ انڈیز کو ناک آئوٹ کے اس اہم مقابلے کیلئے جارحانہ بلے باز کرس گیل کی ضرورت ہوگی لیکن کپتان جیسن ہولڈر نے کہا کہ اس سلامی بلے باز کو لے کر آخری فیصلہ میچ کے دن کیا جائے گا۔
ہولڈر نے کہااسے انجکشن لگایا گیا اور اس کا اسکین ہوا ہے۔ا سکین میں کوئی بڑا مسئلہ سامنے نہیں آیا اس لئے ہم دیکھتے ہیں کہ آج کا دن اس کیلئے کیسا رہتا ہے اور ہم کل صبح فیصلہ کریں گے۔گیل نے آج صبح اس ہفتے پہلی بار مشق کی۔ویسٹ انڈیز کی کارکردگی میں کپتان ہولڈر کی اہم کردار رہا ہے اور انہوں نے پول مرحلے میں بلے اور گیند دونوں سے متاثر کیا۔ویسٹ انڈیز کے پاس ہارنے کیلئے کچھ بھی نہیں ہے جبکہ نیوزی لینڈ کو میزبانی کی وجہ سے توقعات کے بوجھ کا سامنا کرنا ہو گا۔لیگ مرحلے میں نیوزی لینڈ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور آسٹریلیا کے خلاف ایک وکٹ کی جیت کے علاوہ دیگر میچوں کو جیتنے میں اسے کوئی پریشانی نہیں ہوئی۔ٹیم کو ایک بار پھر شاندار آغاز دلانے کی ذمہ داری کپتان برینڈن میک
کولم کے کندھوں پر ہوگی۔میک کولم نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم جارحانہ کرکٹ کھیلے گی۔ انہوں نے کہاہمیں میدان پر اترکر جارحانہ کرکٹ کھیلنا ہوگا جو ہم اب تک کھیلتے آئے ہیں۔ اس سے کامیابی کی ضمانت نہیں ہے اور میں ہمیشہ سے یہ کہتا آیا ہوں۔ لیکن یہ ٹیم کو کامیابی کا بہترین موقع دے گا۔میچ ہندوستانی وقت کے مطابق صبح چھ بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔