حاجی پور :بہار میں ویشالی ضلع کے بدھ پور تھانہ علاقے سے آج صبح پولیس نے ایک نوجوان کی لاش برآمد کی۔پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ دیہاتیوں کی اطلاع پر پولیس نے خان پور پکري گاؤں کے قریب سڑک کنارے سے ایک نوجوان کی لاش برآمد کی۔ اس نوجوان کی عمرتقریباً 34 سال ہے جس کی شناخت نہیں ہو سکی ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ بدمعاشوں نے نوجوان کسی دوسری جگہ گولی مار کر قتل کرنے کے بعد اس لاش کو کسی گاڑی سے لا کر یہاں پھینک دیا ہے ۔ پولیس معاملے کی چھان بین کر رہی ہے ۔ لاش پوسٹ مارٹم کے لئے حاجی پور صدر ہسپتال بھیج دیا گیا ہے ۔