نئی دہلی(وارتا)ویلینٹائن ڈے کے مناسبت سے نوجوان طبقہ کو راغب کرنے کیلئے آن لائن شاپنگ سائیٹوں کے ساتھ خردہ اسٹوربھی دلکش رعایت اورتحفہ دینے کے مقابلے میں شامل ہوگئے ہیں۔آمیزن، اسنیپ ڈیل اورفلپ کارٹ جیسی آن لائن شاپنگ سائیٹوں میں اپنی ویب سائٹ کو ویلینٹائن ویک کی مناسب سے گلزار بنایادیا ہے۔ اوراس موقع پر اپنی اپنی تھیم بھی بنائی ہے۔ان سائیٹوں پر روایتی ویلنٹائن ڈے تحائف جیسے ٹیڈی ،چاکلیٹ ، ہیرے کی انگوٹھی ، گلاب کے پھول اورکیک وغیرہ کے ساتھ ہی گھڑی ، ہینڈبیک ، سینڈل پرفیوم اورملبوسات بھی دستیاب ہیں جن پر کمپنیاں الگ الگ قسم کی رعایت پیش کررہیں ہیں۔زیادہ ترتحائف خواتین سے متعلق ہیں۔ زیورات کے اسٹورکا نٹ ورک چلانے والی کمپنی کلیان جویلیئرس اورمیڈ اوورڈونٹس جیسے اسٹوربھی اپنی مصنوعات پر رعایت دے رہے ہیں۔آمیزن نے آئی لویوایپ پیش کیا ہے۔اورمتوسط طبقہ کو پیش نظررکھ کر ایک ہزار سے کم قیمت کے تحائف
سے لیکر قیمتی تحفوں تک میں رعایت دی جارہی ہے۔کمپنی خریداروں کو رعایت کے علاوہ ڈھائی ہزارتک کاتحفہ بھی دے رہی ہے۔اسنیپ ڈیل کے ویلینائن اسٹورکا تھیم لوآئوٹ لائوڈ ہے۔کمپنی نے اس پیشکش کے تحت مردوں کیلئے بھی تحفہ رکھیں ہیں۔ٹیڈی اورسافٹ ہارڈ جیسے روایتی تحائف پر وہ ۸۰تک کی رعایت دے رہی ہے۔ فلپ کارٹ بھی دی ویلینائنس ڈے اسٹورپر نوجوان صارفین کو راغب کرنے کیلئے رعایت کے ساتھ کئی پیشکش لے کرآئی ہے۔ زیورات کے اسٹورچلانے والی کلیان جویلیئرس آٹھ ہزار روپئے سے ہیرے کی انگوٹھی لیکر آئی ہے۔کمپنی نے بتایاکہ ویلینائن ڈے پر تحفہ میں شریک حیات کو ہیرادینے کی روایت رہی ہے اسی کے پیش نظر وہ ہیرے کے کئی قسم کے زیورات کیفایتی قیمت پر فراہم کررہی ہے۔ہیرے کا پینڈنٹ۹۶۰۰روپئے سے اورکان کی بالیاں ۱۸۲۰۰میں دستیاب ہیں ساتھ ہی ان زیورات پر ۹۰فیصد کیش بیک اورصدفیصد بائی بیک کا آفربھی پیش کیاگیا ہے۔کیک ، چاکلیٹ اوردیگرکنفیکشنری مصنوعات بنانے والی میڈاوورڈونٹس ویلین ڈائن ڈے پر باکس آف ہیپی نیس پیش کررہاہے۔اس میں ۲۴ڈونٹس ہوں گے۔ جن میں ڈارک چاکلیٹ پر سفید چاکلیٹ کی پرتھ ہوگی۔ ان باکسوںکو اپنے حساب سے بنوانے کا متبادل بھی ہے جس کیلئے ۲۴گھنٹے قبل آرڈردینا ہوگا۔کمپنی کے مطابق ۲۴ڈونٹس والا باکس ۷۵۰روپئے کا ہے۔