ممبئی (وارتا)مواصلات شعبہ کی کمپنی ریلائنس جیو انفوکام نے ٹاوروں کے مشترکہ استعمال کے لئے ویڈیو کان ٹیلی کام کے ساتھ معاہدہ کیا ہے ۔ اس معاہدہ کے تحت جن سرکلوں میں ویڈیو کان کی خدمات ہیں ۔ وہاں ریلائنس جیو اس کے ٹاوروں کا استعمال کر سک
ے گاجس سے ریلائنس جیو جہاں اپنی لاگت کم کر سکے گا وہیں ویڈیو کان کے ٹاوروںکی پوری صلاحیت کا استعمال ہوگااور اسے ان ٹاوروں سے اضافی آمدنی ہوسکے گی ۔ دونوں کمپنیاں فور جی نیٹورک ، آپٹکل فائبر نیٹ ورک اور براڈ بینڈ انٹر نیٹ سروس اور دیگر شعبوں میں بھی حصہ داری کے مواقع تلاش کرینگی ۔ واضح رہے کہ ریلائنس جیو جہاں فور جی موبائل سر وس شروع کر نے کی تیار ی میں ہے وہیں ویڈیو کان نے بھی اپنے سبھی چھ سرکلوں میں فور جی ایل ٹی ای ایف ڈی ڈی سروس کم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔








