لکھنئو۔ 28 جنوری (یو این آئی) وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) 28 مارچ کو رام نومی کے تہوار سے قبل اترپردیش اور پورے ملک میں گلی کوچوں اور محلّوں میں گھوم گھوم کر اجودھیا میں رام مندر کی جلد تعمیر کے لیے مہم چلائے گی۔وی ایچ پی لوگوں سے اس مہم میں شامل ہونے کا عہد لے گی وہ ماضی میں ضلع کی سطح پر اس طرح کے پروگرام چلاچکی ہے ۔رام نومی کی تقریبات کے دوران بھجن گائے جاتے ہیں اور ہون کئے جاتے ہیں۔وی ایچ پی کے ایک سینئر لیڈروں نے آج یہاں کہا ‘‘بعض پروگراموں کا اہتمام اس سال بھی کیا جایے گا مگر اس مرتبہ ہم محلہ اور
گلی میں بھی تقریبات منائی جائیں گی۔’’ضلع کے اندر اپ کھنڈ ، کھنڈ اور پراکھنڈ کی سطح پر بھی پروگرام منعقد کئے جائیں گے ۔وی ایچ پی یونٹ کے پراکھنڈ میں ایک لاکھ آبادی ہوتی ہے جبکہ کھنڈ میں 10 لاکھ لوگ ہوتے ہیں۔