دنیا بھر کے ہر طبقے میں ورزش کی اہمیت مسلمہ ہے اور اگر ورزش کے دوران بیٹری بھی چارج ہوجائے تو اسے سونے پر سہاگہ کہا جاسکتا ہے ، جی ہاں سائنسدانوں نے ایک ایسی بیٹری ایجاد کی ہے جو ورزش کے دوران انسانی پسینے سے چارج ہوتی ہے۔جدید سائنسی ایجادات اور نظریات سے متعلق بین الاقوامی ادارے امیریکن کیمیکل سوسائٹی کے اجلاس کے دوران ایک ٹیٹو نما ڈیوائس پیش کی گئی جسے ایک چھوٹی بیٹری کے ساتھ انسانی جسم سے منسلک کیا جاتا ہے اور جب اس کا جسم ورزش کے دوران پسینہ خارج کرنے لگتا ہے تو بیٹری چارج ہونے لگتی ہے۔امریکا کی کیلیفورنیا یونیورسٹی کی ڈاکٹر وینڑاؤ زیا کا کہنا ہے کہ ابتدا میں اس ٹیکنالوجی کے ذریعے ابتدا میں تو ۴ مائیکرو واٹ کی بیٹری چارج کی جاسکتی ہے تاہم اس ٹیکنالوجی کو اس قابل بنایا جارہا
ہے کہ اس کے ذریعے بیٹری ۴ مائیکرو واٹ پر موبائل فون بیٹری سمیت دیگر چھوٹی برقی مصنوعات کو چارج کیا جاسکے اور وہ وقت دور نہیں جب ہم اس قابل ہوجائیں گے کہ دستی گھڑیاں اور موبائل فون بھی چارج کی جاسکیں۔