ممبئی: بھارتی فلم نگری کے بادشاہ شاہ رخ خان اور سابق ملکہ حسن ایشوریہ رائے 12 برس بعد فلم میں ایک ساتھ کام کریں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ہدایتکار روہت شیٹھی ماضی کی مشہور ترین فلم ’’چلتی کا نام گاڑی‘‘ کا ری میک بنارہے ہیں، اس فلم میں مرکزی کردار کشور کمار اور مدھو بالا نے نبھائے تھے اور اب یہ کردار شاہ رخ خان اور ایشوریہ رائے ادا کریں گی۔ راہت شیٹھی کا کہنا ہے کہ ’’چلتی کا نام گاڑی‘‘ کا ری میک بھی ان کی گزشتہ فلموں کی طرح کامیاب ہوگا۔واضح رہے کہ شاہ رخ خان اور ایشوریہ رائے نے فلم ’’جوش‘‘، ’’محبتیں‘‘ اور ’’دیوداس‘‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا اور ان کی جوڑی بہت کامیاب رہی تھی۔ شاہ رخ خان اور ایشوریہ رائے ماضی کی کلاسیک فلم ‘چلتی کا نام گاڑی’ کے ریمیک میں اکھٹے ہوں گے جس میں وہ کشور کمار اور مدھوبالا والے کردار نبھائیں گے۔اور ایک کے بعد ایک سو کروڑ کلب کی فلمیں دینے والے روہت سیٹھی کے نام کے ساتھ یہ یقیناً باکس آفس پر دھماکہ خیز ثابت ہوگی۔اداکار شاہ رخ اور ایشوریہ ماضی میں فلم ‘جوش، محبتیں اور دیوداس’ میں اکٹھے کام کر چکے ہیں، ان کی جوڑی کو بے حد پذیرائی حاصل ہوئی۔اگرچہ اس ریمیک کے بارے میں روہت شیٹھی یا اداکاروں کی جانب سے باضابطہ تصدیق نہیں ہوئی مگر اس خبر نے پرستاروں کو پْرجوش ضرور کردیا ہے۔اس سے پہلے بھی انہوںنے کئی پروڈیوسروں سے رابطہ کیا ہے۔