مظفرنگر(بھاشا)گذشتہ بارہ برسوں سے فرار برخاست کانسٹبل کو قتل کے ایک معاملے میںشاملی ضلع سے گرفتارکرلیا گیاہے ۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ برخاست کانسٹبل اوم پال کے خلاف ۲۰۰۳میںقتل کامقدمہ درج ہواتھا۔ اس کے بعد سے کانسٹبل فرارہوگیاتھا۔ ترجمان نے بتایا کہ ۲۰۰۳میں بترادا گائوںمیںدشمنی کی وجہ سے چھ افراد کو گولی مار کرقتل کردیاگیا تھا۔ جس کے بعد اوم پال سمیت گیارہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیاتھا۔ ایس پی سبھاش سنگھ بگھیل نے بتایا کہ اولپال اس وقت آسام رائفل میں کانسٹبل کے عہدے پرفائز تھا اور اس کوبرخاست کردیا گیاتھا۔ قتل کے بعد پولیس نے اوم پال کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا تھا۔ اور اس پربارہ ہزارروپئے کے انعام کااعلان بھی کیاگیا تھا۔