بھونیشور(بھاشا) عوامی زمرے کینے ’سؤچھ بھارت مشن‘کے تحت اڑیسہ کے ۱۵۰ اسکولوں میں بیت الخلاء کی سہولت فراہم کرانے کا فیصلہ کیاہے۔ اس موقع پر کمپنی کے ملازمین کو صفائی کا حلف دیلا گیا۔
اسی کے ساتھ رہائشی احاطہ اور کارپوریٹ دفتر میں صاف صفائی مہم کا اہتمام کیا گیا۔ کمپنی کے ذریعہ اس موقع پر ایک بیداری ریلی بھی منعقد ہوئی اور ڈرامہ بھی پیش کیا گیا۔ صاف اسکول مہم کے تحت نالکو کے چیرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر انشمان داس نے نذدیکی دمانہ سرکاری ہائی اسکول اور یو جی یو پی اسکول میں بیت الخلاء کی تعمیر کی مہم کا بھی آغازکیا۔ مسٹر داس نے کہا کہ کمپنی نے حکومت ہند کی اس مہم میں سرگرم حصہ داری کا فیصلہ کیا ہے۔