بانکا 19 مارچ (یو این آئی) بہار میں ضلع بانکا کے رجون تھانہ علاقہ کے بھاگلپور-مندار ریل سیکشن پر پپراڈیہ ھالٹ کے قریب سے پولیس نے آج صبح 16 سالہ ایک لڑکی کی لاش برآمد کی ہے جس کی آبروریزی کے بعد قتل کر دیا گیا ہے ۔ پولیس کے ذرائع نے یہاں بتایا کہ مقامی لوگوں کی اطلاع پر پیپراڈیہ ھالٹ کے قریب ریلوے لائن کے کنارے ایک گڈھے سے 16 سالہ ایک لڑکی کی لاش نیم برہنہ حال
ت میں برآمد کی ہے ۔ پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے مجرموں نے لڑکی کے ساتھ دیر رات آبروریزی کرنے کے بعد قتل کرکے لاش کو ریلوے لائن کے کنارے پھینک دیا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ مقتولہ اسی تھانہ کے اپراما گاؤں کی باشندہ تھی۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بانکا صدر ہسپتال بھیجا گیا ہے ۔ پولیس معاملے کی چھان بین کر رہی ہے ۔