ہاتھرس،04اکتوبر(یو این آئی) اترپردیش کے ہاتھرس ضلع میں دواؤں کی کھیتی سے کسانوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے اس بار تلسی و ستاور کو قومی دوا مشن اسکیم کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ اس اسکیم میں 17ہیکٹر زمین پر کھیتی کی جاسکے گی۔ پہلے فائدہ حاصل کر چکے کسانوں کو اسکیم میں شامل نہیں کیا جائے گا۔
اسکیم میں ستاوری کھیتی کی منزل سات ہیکٹر رکھا گیا ہے۔ اس میں فی ہیکٹر لاگت 62ہزار پانچ سو روپے آئے گی۔ اس میں 9375روپے گرانٹ دیا جائے گا۔