کولکاتا(وارتا) ٹھنڈے مشروب بنانے والی معروف کمپنی کوکاکولا کی حصہ دار کمپنی ہندوستان کوکاکولا بیوریجیز لمیٹیڈ( ایچ سی سی بی پی ایل) مغربی بنگال کے جلپائیگڑی واقع باٹلنگ پلانٹ کی پیداوار صلاحیت میں توسیع کرنے کے مقصد سے ۱۸۰ کروڑ روپئے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کرنے کی تیاری کررہی ہے۔ کمپنی نے کہا کہ حال ہی میں سرمایہ کاروں کے ایک اجلاس میں مغربی بنگال کے وزیر اعلیٰ ممتابنرجی کے ذریعہ اسے زمین الاٹ کئے جانے کا خط ملا ہے۔ اگر ریاستی حکومت زمین دستیاب کرادیتی ہے تو ۱۸۰ کروڑ روپئے سے ز یادہ کی سرمایہ کاری کی جائے کی گی
اس نے کہا کہ سرمایہ کاری سے ایک یونٹ قائم کی جائے گی جہاں سے اسی سال پیداو شروع ہونے کی امید ہے۔ واضح رہے کہ ایچ سی سی بی پی ایل کو کاکولا کے لئے بوتل بنانے والی سب سے بڑی حصہ دار کمپنی ہے اور اس کے پورے میں ملک میں ۲۵ پلانٹ لگے ہوئے ہیں۔