بارہ بنکی(نامہ نگار)آئندہ ۲۲؍فروری سے بارہ بنکی میں پلس پولیومہم کوکامیاب بنانے کے مقصد سے ضلع مجسٹریٹ یوگیشور رائو مشرا کی صدارت میں ضلع سطحی ٹاسک فورس کاجلسہ ڈی آرڈی جلسہ گاہ میںمنعقد ہوگا۔ جلسہ میں ضلع مجسٹریٹ نے ہدایت دی ہے کہ مہم کے پہلے دن بوتھ پرزیادہ سے زیادہ بچوں کو پولیو کی خوراک پلائی جائے ۔ انھوںنے کہا مہم کے دوران اس بات کویقینی بنایا جائے کہ نوازئید سے پانچ سال کاکوئی بچہ پولیو کی خورک پینے سے محروم نہ
رہے ۔
ضلع مجسٹریٹ نے ہدایت دی کہ تمام تحصیلوںمیںتحصیل سطح پرٹاسک فورس کے جلسہ میں مہم کو کامیاب بنانے کیلئے گذشتہ مہم کی خامیوں اور دیگر مسائل کوحل کرنے کی تیاری کی جائے ۔ ضلع مجسٹریٹ نے بیسک تعلیم افسر کوہدایت دی کہ ۲۲فروری کویوم بوتھ کے موقع پر بورڈ کے تمام پرائمری اسکول کھولے جائیں ۔ اورتمام اسکولوںمیں مڈڈے میل کابندوبست کیاجائے ۔اسکولوںمیں ٹیمیں تشکیل کی جائیں ۔ انھوںنے کہا کہ ۲۲فروری کو یوم بوتھ کے موقع پراسکول کھلے رہیںگے اور تمام اساتذہ اسکول میںموجود رہیں گے ۔ضلع مجسٹریٹ نے ضلع کے باشندگان سے اپیل کی ہے کہ یوم بوتھ کے موقع پرنوزائید سے پانچ سال کے بچوں کوپولیو بوتھ پرلے جاکرپولیو کی دوا ضرور پلائیں ۔انھوںنے بتایا کہ ۲۳فروری سے ۲۷فروری تک ٹیمیں گھر گھر جاکر بچوں کوپولیو کی خوراک پلائیں گی۔جلسہ میں چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر روندرکما، ایس ڈی ایم، ڈی ڈی اواے کے سنگھ ، ضلع بیسک تعلیم افسرپی این سنگھ سمیت محکمہ صحت اوردیگرمحکموںکے افسران موجودتھے ۔