لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔ عام آدمی پارٹی ۲۶؍نومبرکو ہونے والے یوم تاسیس پر یوم خاتون تحفظ کی شکل میں منائے گی ساتھ ہی عام آدمی پارٹی نے دہلی میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں تعاون دینے کیلئے اتوار کو ’دہلی چلو مشن‘ کا آغاز کیا۔ عامی آدمی پارٹی لکھنؤ کی جانب سے نومبر ماہ میں کارکنان کا ماہانہ جلسہ منعقد کرتی ہے اس کے تحت اتوار کو عام آدمی پارٹی نے حضرت گنج واقع لکشمن پارک میں پارٹی کارکنان کا جلسہ منعقد کیا جس میں ضلع سکریٹری وشال وکرم سنگھ نے گزشتہ ماہ پارٹی کارکنان کے ذریعہ کئے گئے کاموں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر مسٹر سنگھ نے کارکنان کے درمیان اعلان کیا کہ پارٹی آئندہ ۲۶؍نومبر کو یوم تاسیس کے طور پر مناتی ہے۔اس برس پارٹی یوم تاسیس کے موقع پر یوم خاتون تحفظ کی شکل میں منائے گی۔ اس کے علاوہ جلسہ میں دہلی میں ہونے و
الے آئندہ اسمبلی انتخابات کے سلسلہ میں ذکر ہوا۔ آئندہ انتخابات میں پارٹی کو مضبوطی دینے کیلئے دہلی چلو مشن کا آغاز کیا جس میں پارٹی کارکنان دہلی میں ہونے و الے عام انتخابات میں پارٹی امیدواروں کی جیت یقینی بنانے کیلئے تعاون دیں گے ۔ انہوں نے کارکنان کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس مشن میں پارٹی کارکنان لکھنؤ سے دہلی جاکر خود کفیل کے طور پر کام کریں گے ساتھ ہی اقتصادی طور سے بھی پارٹی تنظیم کواپنا تعاون دیں گے ۔ جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے کنوینر رشی راگھو نے کارکنان کو بتایا کہ لکھنؤ کے مختلف اسمبلی حلقوں میں پارٹی کارکنان کی جانب سے عوامی مسائل کیمپ ، آدھار کارڈ کیمپ، صفائی مہم، ٹریف، سڑک تعمیر وغیرہ سے متعلق کام آئندہ دس دنوں میں کئے جائیں گے۔ ان تمام پروگراموں کا لائحہ عمل مقامی اسمبلی انچارج اور کارکنان مل کر تیار کریں گے۔ جلسہ میں لکھنؤضلع مجلس عاملہ اراکین کے ساتھ میڈیا انچارج اروند مشرا، محمد سعید، انوج پاٹھک، سید اقبال، فاطمہ، زہرا، روچی یادو سمیت تمام کارکنان نے حصہ لیا۔