نئی دہلی (وارتا)عام بجٹ پیش کئے جانے کے روز ۲۸فروری کو سنیچر ہونے کے باوجود شیئر بازار کھلے رہیں گے اور معمول کے دنوں کی طرح صبح ۹بجے سے دوپہر بعد ساڑھے تین بجے تک کاروبار ہوگا۔ سرمایہ بازار کے نگراں بورڈ سیبی نے بی ایس ای لمٹیڈ اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج(این ایس ای)سمیت ملک کے سبھی شیئر بازاروں کو بجٹ کے روز کاروبار کیلئے کھولنے کوکہا ہے ۔ممکن ہے یہ پہلا موقع ہوگاکہ جب سنیچر کے روز تعطیل کے د ن عام بجٹ پیش کیا جارہا ہے عام طورپر سنیچر اور اتوار کو شیئر بازاروں میں تعطیل رہتی ہے لیکن خصوصی حالات میں ان دنوں بھی کاروبار ہوتاہے بجٹ میں بازار سے وابستہ کئی قسم کے اعلانات ہوتے ہیں۔ ا س کے پیش نظرشیئربازاروں اور ٹریڈنگ ہائوسیز نے سیبی او
ر حکومت سے بجٹ کے روز سنیچر کو کاروبار کیلئے شیئر بازار کھولنے کی اجازت دیتے کی اپیل کی تھی۔ سیبی کے سربراہ یوکے سنہانے پہلے کہا تھا کہ اس طرح کی ا پیل موصول ہوئی ہے ۔ سال ۲۰۰۱میں بجٹ پیش کرنے کاوقت شام پانچ بجے سے تبدیل کرکے صبح گیارہ بجے کردیا گیاتھا۔ تب سے بجٹ پیش کئے جانے کے دوران شیئر بازاروںمیں معمول کے دنوں کی طرح کام کاج ہوتاآرہا ہے ۔ گزشتہ تین سالوں سے بجٹ پیش کئے جانے پربی ایس ای کاعدد اعشاریہ سینسیکس میں انحطاط درج کیا جارہا ہے ۔ گذشتہ برس بجٹ کے روز سینسیکس ۰ء ۲۸فیصد انحطاط پذیر ہوکر ۲۵۳۷۲ء ۷۵پوانٹ پررہا تھا۔ جبکہ این ایس ای کانفٹی ۰ء۲۳فیصد زوال کے ساتھ ۷۵۶۷ء۷۵پوائنٹ پررہا تھا۔ اسی طرح ۲۰۱۳میں سینسیکس ۱ء۵۲فیصد کے زوال کے ساتھ ۱۸۸۶۱ء ۵۴پوائنٹ پرآگیا تھا جو ۲۷نومبر ۲۰۱۲کے بعد سب سے نچلی سطح پرتھا ۔ این ایس ای نے کہا ہے کہ بجٹ کے روز سنیچر کوکرینسی ڈیریویٹیوس اور قرضہ جات ز مرے میں کاروبار نہیں ہوگا۔