لکھنؤ(نامہ نگار)ریاست کے پرنسپل سکریٹری ، کین اور شکر صنعت راہُل بھٹناگر نے بتایا کہ ۸۲شکر ملوں کے ذریعہ گنّا پیرائی سیزن۱۵-۲۰۱۴ میں گنّے کی پیرائی شروع کر دی ہے، جس میں ۱۹؍شکر ملیں امداد باہمی زمرہ اور ایک شکر مل کارپوریشن کی ہے۔ انہوںنے بتایاکہ ۱۸۶لاکھ کوئنٹل گنّے کی پیرائی کر دی ہے، جس سے ۹۱ء۱۶لاکھ کوئنٹل شکر پیدا ہوئی ہے اور شکر کا پرتا ۵۹ء۸فیصد فی کوئنٹل ہے۔مسٹر بھٹناگر نے بتایاکہ پیرائی سیزن۱۵-۲۰۱۴ میں ۱۹۹شکر ملوں کے ذریعہ پیرائی کی جانی ہے، جس میں ۲۳؍امداد باہمی زمرہ کی اور ایک ریاستی شکر کارپوریشن کی مل ہے۔