2007 میں ممبئی فلم نگری کے افق پر ایک نیا ستارہ نمودار ہوا جس کی روشنی نے سب کی آنکھوں کو خیرہ کردیا اور وہ فلمی صنعت پر چھا گیا اور یہ ہیں دپیکا پڈوکون جو آج اپنی 29 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔بنگلور سے تعلق رکھنے والی سانولی حسینہ نے پانچ جنوری 1986 کو بیڈمنٹن چیمپئن پرکاش پڈوکون کے گھر میں آنکھ کھولی۔دپیکا نے اپنا کریئر ایک ماڈل کی حیثیت سے شروع کیا اور وہاں سے وہ فرح خان کی نظروں میں آئیں جنھوں نے اوم شانتی اوم میں شاہ رخ خان کے مدمقابل دپیکا کو کاسٹ کرلیا۔اپنے کریئر کے آغاز میں سپر ہٹ فلم کے ذریعے دپیکا نے اپنے سفر کا آغاز کیا اور پھر پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا، اس موقع پر ہم ان کے کامیاب سفر کی کچھ جھلکیاں پیش کررہے ہیں۔اوم شانتی اوم:ممبئی فلم نگری میں کہا جاتا ہے کہ ماڈلز اچھی اداکاری نہیں کرسکتیں مگر دپیکا پڈوکون نے اس تصور کو بدل کر رکھ دیا اور ماڈلنگ سے بڑی اسکرین پر آنے کے بعد پہلی فلم میں ہی اپنی صلاحیتوں کو منوا لیا۔2007 میں ریلیز ہونے والی اوم شانتی اوم میں شاہ رخ خان کے مدمقابل بھی وہ اپنی اداکاری کے باعث نمایاں نظر آئیں اور اس پر بہترین ڈیبیو اداکارہ کا فلم فیئر ایوارڈ بھی اپنے نام کیا۔لو آج کل:یہ دپیکا کے کریئر کی چوتھی فلم تھی جس میں وہ سیف علی خان کے مدمقابل نظر آئیں۔
ہدایتکار امتیاز علی کی اس فلم میں اپنی بہترین اداکاری سے اس حسینہ نے ناقدین اور ناظرین کا دل جیت لیا اور کافی سراہا گیا۔ اس فلم کے لیے دپیکا کو بہترین اداکارہ کے فلم فیئر ایوارڈ کے لیے نامزد بھی کیا گیا۔کاک ٹیل:اگرچہ کاک ٹیل ڈرٹی پکچر جیسی فلم تو نہیں تھی مگر صف اول کی کوئی بھی اداکارہ اس فلم میں ویرونیکا کے کردار کو کرنے سے پہلے دو بار ضرور سوچتی کیونکہ یہ بہت بے باک قسم کی لڑکی کا کردار تھا جو آخر میں خالی ہاتھ رہ جاتی ہے۔رپورٹس کے مطابق دپیکا کو کاک ٹیل کے لیے دونوں ہیروئینز کے کردار کی پیشکش کی گئی تھی مگر انہوں نے ویرونیکا کا کردار چنا اور یہ فیصلہ درست ثابت ہوا کیونکہ یہ فلم ان کی اداکاری کی بناء پر ہٹ ثابت ہوئی۔یہ جوانی ہے دیوانی:متعدد افراد سابقہ محبوب کے ساتھ کام کرنے سے گھبراتے ہیں مگر دپیکا اس فلم میں رنبیر کپور کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہوگئیں۔ ان دونوں کی کیمسٹری نے دیکھنے والوں پر جادو سا کردیا اور اب یہ دونوں ایک بار پھر امتیاز علی کی اگلی فلم کے لیے اکھٹے ہورہے ہیں۔چنائی ایکسپریس:شاہ رخ خان کے سامنے ایک بار پھر دپیکا نے اپنا آپ منوایا اور ان کا کردار اس فلم میں چھایا نظر آتا ہے۔ ان کا سا?تھ انڈین انداز اور اداکاری نے دیکھنے والوں کو حیران کرکے رکھ دیا تھا اور کنگ خان کا ساتھ ان کے لیے ایک بار پھر خوش قسمتی کا باعث بنا۔رام لیلا:سا?تھ انڈین لڑکی سے ایک گجراتی لڑکی میں ڈھل کر دپیکا نے اپنی انفرادیت کو ثابت کیا اور ہندوستانی جولیٹ کا کردار کرشماتی انداز میں ادا کیا۔
اس فلم میں دپیکا کی اداکاری بہت زبردست تھی خاص طور پر رقص کے معاملے میں بھی وہ چھائی نظر آئیں جبکہ اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ ان کی جوڑی نے شائقین کو دیوانہ کر دیا۔فائنڈنگ فینی:دپیکا پڈوکون نے اس فلم میں ایک بیوہ کا کردار ادا کیا جو اپنی ساس کے ساتھ رہتی ہے۔ تاہم اس فلم میں دپیکا کو روایتی ہندوستانی بیوہ خاتون کی بجائے ایک زندہ دل کردار میں دکھایا گیا ہے اور ناقدین نے اسے دپیکا کی اب تک کی سب سے بہترین کردار نگاری قرار دیا ہے۔ہیپی نیو ایئر:کہا جاتا ہے کہ دپیکا نے فرح خان کی اس فلم کے لیے ہولی وڈ کی فاسٹ اینڈ فیوریس کو ٹھکرا دیا تھا۔ یہ ان کی شاہ رخ کے ساتھ تیسری اور فرح خان کے ساتھ دوسری فلم تھی، اگر ان کی انگلش لوگوں کو ہنسنے پر مجبور کردیتی تھی تو ان کا رقص دیکھنے والوں کے دلوں پر بجلی گرا دیتا تھا۔1986 میں آج ہی کے روز کوپن ہیگن میں پیدا ہونے والی دیپیکا پدوکون نے تدریسی مراحل بھارتی شہر بنگلورو میں طے کئے تاہم دوران تعلیم ہی انہوں نے ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھ دیا جس پر انہوں نے تعلیم ادھوری چھوڑ دی۔ 2006 میں انہوں نے جنوبی بھارت کی علاقائی زبان میں بننے والی فلم ’’ایشوریا‘‘ کے ذریعے فلم نگری میں قدم رکھا جس کے اگلے ہی برس انہوں نے بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے ساتھ ’’اوم شانتی اوم‘‘ کے ذریعے ہندی فلموں میں انٹری دی اور پھر پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔
ان کی کامیابی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ گزشتہ 2 برسوں کے دوران انہوں نے جس فلم میں بھی کام کیا اس نے کامیابی کے جھنڈے گاڑھے ہیں۔دیپیکا پدوکون کی قابل ذکر فلموں میں بچنا اے حسینوں، لو آج کل، لفنگے پرندے، کاک ٹیل، ریس 2، بمبے ٹاکیز، یہ جوانی ہے دیوانی، رام لیلیٰ ، چنئی ایکسپریس اور ہیپی نیو ایئر شامل ہیں جبکہ رواں برس پیکو، تماشا اور بیجوراؤمستانی بڑے پردے کی زینت بنے گی۔