نئی دہلی(وارتا) ملازمین کے مستقبل فنڈکے تحت کم سے کم پیشن رقم ایک ہزار روپئے فی ماہی کئے جانے کے بعد حکومت نے آئندہ تیس ستمبر کو ملک بھر میں ایسے پینشن یافتگان کو اعزاز سے سرفراز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
جنہیں اس منصوبے سے فائدہ ملے گا۔ مرکزی وزیر محنت نریندر سنگھ تومر کے مطابق اس موقع پر ملازمین مستبقل فنڈ تنظیم کے سبھی دفاتر میں خصوصی پروگرام کا اہتمام کیا جائے گا۔ سبھی مرکزی وزراء مختلف ریاستوں کے چنندہ دفاتر میں موجود ہوں گے اور پہلی بار کم سے کم ایک ہزار روپئے کی پینشن پانے والوں کو اعزاز دیں گے۔ مسٹر تومر نے بتایا کہ اس بات کو بھی یقینی بنایا جارہاہے کہ کوئی بھی پینشن کا مستحق فرد اسے محروم نہ رہے اس کے کیلئے پینشن پانے والوں سے رابطہ قائم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ واضح رہے حک
ومت کے ذریعہ کم سے کم پینشن رقم ایک ہزار روپئے کئے جانے سے ۴۹ لاکھ پینشن یافتگان میں سے ۳۲ لاکھ کو یہ فائدہ پہنچے گا۔