نئی دہلی، 17 دسمبر (یو این آئی) بنگلہ دیش کے صدر محمد عبدالحامد ہندستان کے پانچ روزہ دورے پر کل یہاں آرہے ہیں۔صدر پرنب مکھرجی کی دعوت پر ان کے مہمان بن کر آرہے مسٹر حامد راشٹرپتی بھون میں ہی قیام کریں گے۔ یہاں ان کی مسٹر مکھرجی کے علاوہ نائب صدر حامد انصاری وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر خارجہ سشما سوراج سے ملاقات ہوگی۔ ۔1972 کے بعد بنگلہ دیش کے صدر کا یہ ہندستان کا پہلا دورہ ہوگا۔ مسٹرمکھرجی پچھلے سال مارچ میں بنگلہ دیش کے سرکاری دورے پر گئے تھے۔ ہندستان نے مسٹر حامد کے اس دورے سے
ہند بنگلہ دیش تعلقات کو مستحکم کرنے اور تعاون بڑھانے کی امید ظاہر کی ہے۔