بڑے امام باڑہ کے دروازہ پر انجمنوں نے ڈالا تالا،انجمنوں کادھرنا شروع ،ہردن دو انجمنیں دھرنے پر بیٹھیں گی
لکھنو ۵ جون : شیعہ سینٹرل وقف بورڈ میں وسیم رضوی کی غیر قانونی تقرری او ر بد عنوان ممبران کو لائے جانے کے خلاف آج شہر کی ماتمی انجمنوں نے بڑے امام باڑہ میں تالا ڈال دیا اس دوران کوئی بھی سیاح امام باڑہ اور بھول بھلیاں نہیں دیکھ پائیگا۔۴ جون کو مولانا سید کلب جواد نقوی کے مکان پر ہوئی ماتمی انجمنوں کی میٹنگ کے بعد یہ فیصلہ لیا گیا کہ ۴۱ جون اتوار کو ریاستی سرکار کی ناانصافیوں کے خلاف ناظم صاحب کے امام باڑہ وکٹوریہ اسٹریٹ سے جیل بھرو آندولن کا آغاز کیا جائیگا ۔جب تک سرکار ہمارے مطالبات پورے نہیں کریگی جیل بھرو آندولن جاری رہیگا جس میں لاکھوں گرفتاریں پورے اترپردیش سے دی جائینگی ۔
نما جمعہ کے بعد بڑے امام باڑہ کے داخلی دروازہ پر تالا ڈال دیا گیا ۔روزآنہ دو شہر کی انجمنیں دروازہ کے باہر سرکار کی ناانصافیوں کے خلاف اپنے مطالبات کو لیکر دھرنے پر بیٹھیں گی جن میں انجمن نو ایمان اور انجمن امام مہدی نے آج دھرنے کا آغاز کیا ۔ انجمنوں نے ملایم سنگھ
یادو کے اس خط کا فلیکس بنواکر امام باڑے کے گیٹ پر ٹانگ دیا ہے جس میں انہوں نے وعدہ کیا تھا کہ وہ ومولانا کلب جواد کی رائے کے مطابق وقف بورڈ میں کام کرائیں گے مگر وہ اپنے وعدے پر قایم نہیں رہے۔
مولانا کلب جواد نقوی نے مظاہرین کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جتنی حکومتیں آئی ہیں ان میں سب سے زیاد ہ بھرشٹ اور بدعنوان یہی سرکار ہے ۔مظفرنگر جیسے بڑے دنگوں میں سرکار کا ہی ہاتھ ہے ۔سماج وادی سرکار کے دامن پر ہندو اور مسلمانوں کے خون کے داغ ہیں ۔۷۱۰۲ میں ہندو اور مسلمان اس سرکار کو معاف نہیں کرینگے ۔ موجودہ سرکار صرف قنوج ایٹہ اور مین پوری تک سمٹ کر رہ جائیگی ۔مولانا نے مظاہرین سے کہاکہ ہمارا احتجاج عبادت ہے کیونکہ ہم امام کی جائداد کی حفاظت کے لئے کھڑے ہیں اور امام کی جائداد کی حفاظت واجب ہے ۔۴۱ جون سے ہم ناظم صاحب کے امام باڑہ سے جیل بھرو آندولن کا آغاز کرینگے جو مطالبات تسلیم کئے جانے تک جاری رہیگا ۔مولانا نے کہاکہ شہر کی انجمنیں قابل فخر ہیں جو اس احتجاج میں حصہ لے رہی ہیں ۔مولانا نے کہا کہ آنے والے جمعہ کو اترپردیش کے کئی اور ضلعوں میں سرکار کے خلاف احتجاج ہونگے ۔اس جمعہ کو رامپور ،اناﺅ ،کانپور ،الہ آبا د،غازی پور ،اٹاوہ جیسے دوسر ے اہم شہروں میں احتجا ج ہواہے اور ڈی ایم سٹی کو میمورنڈم دیا گیاہے“ ۔مظاہرین نے سرکار کے خلاف نعرہ بازی کی ۔وسیم رضوی ،بکل نواب اور اکھلیش یادو مردہ باد کے نعرے لگائے گئے ۔
۶ جون کو انجمن ریاض المومنین اور انجمن چشمہ کوثر دھرنے پر بیٹھیں گی ۔اس موقع پر شہر کی ماتمی انجمنیں ،آصفی مسجد کے نمازی اور علماءکثیر تعداد میں موجود رہے ۔
جاری کردہ : فراز نقوی