ہاپوڑ(نامہ نگار)بی ایس پی صدر وسابق وزیر اعلیٰ مایا وتی کے ۵۹ویں یوم پیدائش کے موقع پرپارٹی کے لیڈران نے ۵۹کیلو کاکیک کاٹ کرخوشی کااظہار کیا۔اس موقع پرپارٹی کے ضلع صدر آدیش کمارعرف گڈوسابق بی ایس پی چیئرمین ورکن اسمبلی دھرم پال نے کارکنان سے آئندہ اسمبلی انتخاب کی تیاری میں مصروف ہونے کی اپیل کی ۔ کوارڈنیٹرسنیل جاٹونے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کارکنان اس بات کاعزم کریں کہ پارٹی سربراہ کووزیر اعظم بنانا ہے ۔کیونکہ وہ غریب لوگوںکے حق کی لڑائی لڑرہی ہیں ۔ انھوںنے کہاکہ بی ایس پی ہی ایک ایسی پارٹی ہے جوتمام طبقوںکوساتھ لے کرچلتی ہے ۔
اس موقع پرسماج وادی پارتی کے کونسلر کانتی پرشاد ،سریش بالا ،جاوید سیفی ،
اوربابارمضانی پارٹی میں شامل ہوگئے ۔اورانھوںنے پارٹی کی رکنیت حاصل کی۔اس کوموقع پرانوار چودھری ، انیس سیفی ،ڈاکٹر نجم الدین ، شاہد منصوری، سابق ضلع صدر کنور پال سنگھ ، نمیش سینی ، مہیش سینی ،ارجن گوتم ،رشید سیفی، ندیم چودھری ،کرن پال یادو، عبدالملک اورحاجی یونس قریشی وغیرہ موجود تھے ۔