ممبئی:مہاراشٹر کی ریاستی حکومت کے محکمہ شہری ترقیات نے آج ریاست کے تمام میونسپل کارپوریشن و بلدیاتی اداروں کے نام ایک سرکولر جاری کیا ہے جس کے تحت امسال کے آخیر تک تمام غیر قانونی عبادت گاہوں کو منہدم کیئے جانے کے احکامات جاری کیئے ۔
حکم نامے کے مطابق نومبر اور دسمبر کے آخیر تک تمام غیر قانونی عبادت گاہوں کو مہندم کردیا جانا چاہئے نیز اگر ایسا نہیں کیا گیا تو متعلقہ افسر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ غیر سرکاری تنظیم سوسائٹی فار جسٹس نے ممبئی ہائی کورٹ میں ایک عرضداشت داخل کرکے ریاست کے مختلف مقامات پر تعمیر شدہ غیر قانونی عبادت گاہوں کو منہدم کیئے جانے کا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد ہائی کورٹ نے مختلف احکامات جاری کیئے تھے لیکن ابتک مکمل کارروائی نہیں کی جاسکی تھی ۔
غیر قانونی عبادت گاہوں میں سڑکوں پر بنے منادر ، کراس(عسائیوں کا مذہبی نشان)، مساجد اور درگاہیں بھی شامل ہیں ۔