نئی دہلی(بھاشا)ٹائٹن کمپنی لمیٹیڈ کی حصہ دار کمپنی ٹائٹن آئی پلس نے رواں مالی سال کے دوران گرمیوں کے چشمہ کے کاروبار سے اپنی آمدنی میں ۳۰فیصد کے اضافے کا ہدف مقررکیا ہے۔ ٹائٹن کمپنی لمیٹیڈ آئی ویئر شعبہ کے سی ای او ایس روی کانت نے بتایا کہ رواں مالی سال میں ہم نے اپنی آمدنی میں ۳۰فیصد اضافے کا ہدف مقررکیا ہے۔ہم اپنے چشمہ کاروں بارتوجہ دے رہے ہیںا وراس میںاضافے کے کافی امکانات ہیں ۔ ہندوستان میں چشمہ کاروبار تقریباًایک ہزارکروڑروپئے ہے اورسالانہ پندرہ فیصد کی تیزی سے بڑھ رہاہے ۔ گزشتہ سال کمپنی کے چشمہ کاروبار میں ۲۰؍فیصد کا اضافہ درج کیا گیا تھا۔ چمشہ کی فروخت بڑھانے کیلئے کمپنی پروڈکٹس کی پیشکش میں اصلاح پر کام کررہی ہے اس کے ساتھ ہی وہ ٹائٹن آئی پلس اسٹورپر بھی توجہ دے رہی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ ہم نے چشمہ کے گلیئرس برانڈ میں اس سال ۷۰ نئے ماڈل جوڑے ہیں ۔ ٹائٹن آئی پلس اسٹور میںان چشموں کی قیمت پانچ سوسے ۳۰ہزارروپئے
کے درمیان ہے۔